دعوت کا مقصد


 دعوت کا مقصد
دعوت و تبلیغ ایک عالم گیر اصلاحی جماعت ہے، جس کی بنیاد مولانا محمد الیاس کاندھلوی ؒ نے رکھی ۔ جماعت کا قیام و مقصد لوگوں کی زندگیوں میں عملی اسلام کو لانا ہے، لوگوں کے دلوں پر محنت کر کے ان کے قلوب کو معرفت الٰہی سے روشناس اور سنت نبویﷺ کی پیرو بنایا ہے۔ اللہ سے سب کچھ ہونے کے یقین کی محنت اور غیراللہ سے اللہ کی مرضی اور ارادے کے بغیر کچھ نہ ہونے کی محنت کی صدا بلند کرنا ہے۔اپنے دینی و دنیوی
امورہائے زندگی کو منشائے خداوندی کے تابع کرکے اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی محنت، اپنی اصلاح اور دوسروں کی اطلاع کی آوازلگاناہے۔۔۔۔ دعوت اللہ کے بول اس قدر بولنا و قلبِ سلیم عشقِ الٰہی سے منور ہو جائے ۔ سنتِ رسول ﷺ کو دائمی بنانا۔۔۔ اپنا ہر عمل حکمِ خداوندی اور پیروی رسول اللہ ﷺ کے تابع کر کے زندگی گزارنا۔سب سے بڑ ھ کر یہ کہ امت مسلمہ کی زندگی کی فکر اور پوری دنیا میں اسلام کو پھیلانے کی محنت۔
اپنے اعمال کا محاسبہ کیجئے۔۔۔۔ اپنی زندگیا ں تبلیغِ دین کے وقف کیجئے۔۔۔ اپنی سوچ و فکر کو اصلاحِ انسانیت کے لئے صدقہ کیجئے۔۔۔ پہلی فرصت میں چار ماہ لگا کر دعوت و تبلیغ کے کام کو سیکھئے اور واپس آ کر اپنے مقام پر مسجد کو آباد کیجئے ۔۔۔ محلہ گلی بازار میں ہر فرد کی فکر میں لگ جائیے۔۔۔۔ آپ کے دعوت چند بول لوگوں کی زندگیاں بدل سکتے ہیں۔۔۔۔ توکیوں نہ ہم اس اصلاح کے اس سفر میں شریک ہوں۔۔۔۔۔۔ آئیے اور اس حکم خداوندی کو ادا کریں۔۔۔ اللہ تعالیٰ عملی کی دولت سے مالا کرے۔



سوشل میڈیا پر جوائن کیجئے

بذریعہ ای میل بلاگ کی تحریریں

بار یہ پوسٹ پڑھی جا چکی ہے

ٹمپلیٹس 2

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...


بلاگ کی تازہ ترین پوسٹیں اپنے ان باکس میں حاصل کیجئے۔۔

ٹمپلیٹس