سورۃ واقعہ کی فضیلت
حضرت ابن مسعودؓ نے حضور اقدس (ﷺ) کا یہ ارشاد نقل کیا ہے جو شخص ہر رات سورۃ واقعہ پڑھے اس کو کبھی فاقہ نہیں ہو گا اور ابن مسعودؓ اپنی بیٹیوں کو حکم فرمایا کرتے تھے کہ ہر شب میں اس سورۃ کو پڑھیں۔ (بحوالہ رواۃہ البقیہی فی الشعب۔۔۔فضائل اعمال صفحہ نمبر 263)۔
فائدہ:-سورۃ واقعہ کے فضائل بھی متعدد روایات میں وارد ہوا ہیں ایک روایت میں آیا ہے کہ جو شخص سورۃ الحدید اور سورۃ الواقعہ اور سورۃ رحمنٰ پڑھتا ہے وہ جنت الفردوس کے رہنے والوں میں پکارا جاتا ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ سورۃ واقعہ ‘سورۃ الغنیٰ ہے اس کو پڑھو اور اپنی اولادکوسکھاؤ۔ ایک روایت میں ہے کہ اس کو اپنی بیبیوں کو سیکھاؤ اور حضرت عائشہؓ سے بھی اس کے پڑھنے کی تاکیدمنقول ہے۔۔۔ مگر بہت ہی پست خیالی ہے کہ چار پیسے کے لئے اس کو پڑھا یا جاوے البتہ غنائے قلب اور آخرت کی نیت سے پڑھے تو دنیا خود بخودہاتھ جوڑ کر حاضر ہوگی۔
بار یہ پوسٹ پڑھی جا چکی ہے
