نماز کا چھوڑنا
حضرت عبادہؓ کہتے ہیں کہ مجھے میرے محبوب حضور اقدس ﷺ نے سات نصیحتیں کی ہیں جن میں سے چار یہ ہیں اول یہ کہ اللہ کا شریک کسی کو نہ بناؤ چاہے تمھارے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جاویںیا تم جلا دیئے جاؤ۔ دوسری یہ کہ جان بوجھ نماز نہ چھوڑوں ، جو جان بوجھ کر نماز چھوڑ دے یہ مذہب سے نکل جاتا ہے، تیسری یہ کہ اللہ
تعالیٰ کی نافرمانی نہ کرنا کہ اس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہو جاتے ہیں، چوتھی یہ کہ شراب نہ پیو کہ وہ ساری خطاوں کی جڑ ہے۔
فائدہ:
ایک دوسری حدیث میں حضرت ابوالدروا ءؓ بھی اسی قسم کا مضمون نقل فرماتے ہیں کہ مجھے میرے محبوب (ﷺ) نے وصیت فرمائی کہ اللہ کا شریک کسی کو نہ کرنا خواہ تیرے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جاویں یا آگ میں جلا دیا جائے۔ دوسری نماز جان بوجھ کر نہ چھوڑنا، جوشخص جان بوجھ کر نماز چھوڑتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے بَری الذّمہَّ ہیں۔ تیسری شراب نہ پینا کہ یہ ہر برائی کی جڑ ہے۔
بار یہ پوسٹ پڑھی جا چکی ہے