اللہ کے معنی اور اس کے خواص


  "اللہ" کے معنی اور اس کے خواص

یہ ذاتی نام ہے‘ معبود برحق، خدا تعالیٰ، معبود حقیقی
خواص دس ہیں:
۱ روزانہ ایک ہزار(۱۰۰۰) بار پڑھنے سے کمال یقین نصیب ہوتا ہے۔
۲ جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پاک و صاف ہو کر خلوت میں پڑھنے سے مقصود آسان ہو جاتا ہے خواہ کیسا ہی مشکل ہو۔


۳ جس مریض کے علاج سے اطباء عاجز آ گئے ہوں اس پر پڑھا جائے تو اچھا ہو جاتا ہے بشرطیکہ موت کا وقت نہ آگیا ہو۔
۴ ہرنماز کے بعد سو (۱۰۰) بار پڑھنے والا صاحب باطن وصاحبِ کشف ہو جاتا ہے۔
۵ چھیاسٹھ(۶۶)لکھ کر دھو کر مریض کو پلانے سے اللہ تعالیٰ شفا عطا فرماتا ہے‘خواہ آسیب کا اثر ہی کیوں نہ ہو۔
۶ آسیب زدہ کیلئے کسی برتن پر ( ش ) اس برتن کی گنجائش کے بقدر لکھ کر اس کا پانی آسیب زدہ پر چھڑکیں تو اس پر مسلط شیطا ن جل جاتا ہے۔
۷ جو شخص ( ش ) کا محبت الٰہی کی وجہ سے ذکر کرے گا اور شک نہیں کرے گا وہ صدیقین میں سے ہو گا۔
۸ جو ہر نما ز کے بعد سات (۷)بار: ( ھُوَاَللّٰہُ یَا ھُوَ) پڑھتا رہے گا اس کا ایمان سلب نہیں ہو گا اور وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔
۹ جو شخص ایک ہزار(۱۰۰۰)بار (یَا الَلّٰہُ یَا ھُوَ)پڑھے گا اس کے دل میں ایمان اور معرفت کو مضبوط کر دیا جائیگا۔
۱۰ جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر قبلہ رُخ بیٹھ کر مغرب تک (یَا الَلّٰہُ یَارَحْمٰنُ)پڑھتارہے گا‘ پھر اللہ تعالیٰ سے جو چیز مانگے گا اللہ تعالیٰ اس کو عطا فرمائیں گے۔



سوشل میڈیا پر جوائن کیجئے

بذریعہ ای میل بلاگ کی تحریریں

بار یہ پوسٹ پڑھی جا چکی ہے

ٹمپلیٹس 2

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...


بلاگ کی تازہ ترین پوسٹیں اپنے ان باکس میں حاصل کیجئے۔۔

ٹمپلیٹس